05 فروری ، 2015
لاہور......ملک کے مختلف شہروں میں جماعت الدعوہ کے تحت بھی یوم یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئیں۔لاہور میں جماعت الدعوہ کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی،جس سے حافظ سعید نے خطاب کیا،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے بہت قربانیاں دی ہیں،حکومت مسلمان سربراہان مملکت سے رابطہ کرےاور ان کےسامنےکشمیر کا مسئلہ رکھا جائے،ملک کے مختلف شہروں میں بھی جماعت الدعوہ کے تحت یوم یکجہتی کشمیرکی ریلیاں نکالی گئیں۔