06 فروری ، 2015
کراچی........بالی وڈ کی سب سے بڑی فلم شعلے،40سال بعد اب پاکستان میں سلور اسکرین کی زینت بنے گی۔ بڑے پردے پر کالیا،گبر اور ٹھاکر کی کہانی دیکھنے کے لیے کیجیے مارچ کا انتظار۔بولی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم شعلے جب 1975ء میں ریلیز ہوئی تو پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگ چکی تھی۔ لیکن اب خبر یہ ہے کہ شعلے بالآخر پاکستان آ رہی ہے، فلم میں دیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے، مثلاً دھرمیندر اور ہیما مالنی، امیتابھ بچن جن کا بڑے پردے پر ہے سب کو انتظار ۔