دنیا
07 فروری ، 2015

اسپین: یوم یکجہتی کشمیر ساری دنیا کی آواز بن چکا ہے ، لارڈ نذیر احمد

اسپین: یوم یکجہتی کشمیر ساری دنیا کی آواز بن چکا ہے ، لارڈ نذیر احمد

بارسلونا......شفقت علی رضا...... یوم یکجہتی کشمیر کا آغاز قاضی حسین احمد نے کیا تو اس وقت محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس دن کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ منانے کی اجازت دی اور آج یوم یکجہتی کشمیر پوری دنیا کی آواز بن چکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار لارڈنذیر احمد نے دورہ بارسلونا میں روزنامہ جنگ سے بات کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ا سپین یورپ کا وہ ملک ہے جہاں کشمیری برادری کثیر تعداد میں مقیم ہے اور خوش آئند بات یہہے کہ آزادی کشمیر کی جدو جہد میںا سپین کی پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی مل کر کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میںا سپین کے اعلیٰ سرکاری حکام سے ملوں گا تاکہ کشمیر کے مسئلے کے بارے میں انہیں تفصیل سے بتایا جا سکے اس سلسلے میں میری ان سے خصوصی میٹنگز ہونگی ۔لارڈنذیر احمد نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیرکا دن پاکستانی کمیونٹی منائے یا کشمیری ایک ہی بات ہے ہم چاہتے ہیں کہ دنیا بھر کی اقوام کشمیر کی آزادی میں اپنی آواز شامل کریں ۔انہوں نے کہا کہ جو بھی کشمیر کے لئے آواز اٹھائے گا وہ ہمارا دوست ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے آئین کے مطابق اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی اجازت ملنی چاہیئے ۔ مسئلہ کاترجیحی بنیادوں پر حل ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔واضح رہے کہ لارڈ نذیراحمد اور ای یو فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئر مین پرویز اقبال لوہسربطور مہمان خصوصی بارسلونا میںمنعقد ہونے والے یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام میں شمولیت کے لئے پہنچے تھے ۔

مزید خبریں :