کھیل
30 اپریل ، 2012

لندن: اولمپک ولیج کے قریب مکانات پر میزائل نصب کرنیکا فیصلہ

لندن: اولمپک ولیج کے قریب مکانات پر میزائل نصب کرنیکا فیصلہ

لندن … لندن اولمپک میں اب 100سے بھی کم دن رہ گئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار اور دہشت گردی کے واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں، اسی لیے اولمپک ولیج کے قریب بلند و بالا گھر بھی سیکیورٹی کیلئے استعمال ہوں گے۔ زیر نظر تصویر اس گھر کی ہے جس کی چھت پر برطانوی وزارت دفاع نے میزائل نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہاں فوجی بھی تعینات کیے جائیں گے۔ نصب کیے جانے والے میزائل زمین سے فضا میں مار کرسکتے ہیں ، دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب لندن میں میزائل نصب کرنیکا کام شروع کیا گیا ہے لیکن سیکیورٹی کے اس انتظام سے اس بلڈنگ کا رہائشی ناخوش ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ اطلاع اس کیلئے بہت حیران کن تھی اور جب تک اولمپک جاری رہیں گے وہ سکون سے سو بھی نہیں سکیں گے۔ اسی لیے وہ سوچ رہے ہیں کہ اولمپک کے دوران کہیں اور رہائش اختیار کرلیں۔

مزید خبریں :