08 فروری ، 2015
بیجنگ........ آٹا استعمال ہوتا ہے کھانے پینے کےلئے ، لیکن چین میں آٹے سے منفرد فن پارے تیار کئے گئے ہیں ۔چین میں 19 فروری سے شروع ہونے والے نئے قمری سال کے جشن کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔ ان ہی تیاریوں کے سلسلے میں چین کی ایک خاتون آرٹسٹ نے آٹے سے انتہائی خوب صورتی کے ساتھ مختلف فن پارے تیار کئے ہیں جن میں انسان، پودے، جانور اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔