11 فروری ، 2015
لاہور .....لالی وڈکی کئی یادگار فلموں کی فنکارہ مدیحہ شاہ نے اپنی ساتھی فنکاراؤں کو جلد شادی کا مشورہ دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ شادی سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ اس خوبصورت رشتے کو انجوائے کرنا چائیے ۔ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالےاداکارہ مدیحہ شاہ اپنے شوہر پاکستانی نزاد کینیڈین بزنس مین جاوید اقبال کے ہمراہ لاہور کے ایک مقامی ہال میں ولیمے کی تقریب میں شرکت کے لیے آئیں تو انکی ساتھیوں اور فیملی نے دونوں کا استقبال کیا ۔اس موقع پر مدیحہ شاہ نے اپنی غیر شادی شدہ فنکارواں کو مشورہ دیا کہ وہ شادی اور رخصتی سے نہ ڈریں۔ مدیحہ شاہ نے بتایا کہ ان کی جانب سے ارینج جبکہ دولہا کی جانب سے لو میرج ہے ۔دولہا جاوید اقبال کا کہنا ہے مدیحہ باشعور ہے انکی طرف سے مدیحہ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہو گی۔ مدیحہ کہتی ہیں کہ شادی کے بعد اچھے اور مخصوص پراجیکٹس پر کام جاری رکھیں گی ۔مدیحہ شاہ کی نئی زندگی کے سفر کے لیے شو بز سے تعلق رکھنے والے افراد نے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔