کھیل
11 فروری ، 2015

وارم اپ میچ،پاکستان نے انگلینڈ کو4وکٹ سے ہرادیا

وارم اپ میچ،پاکستان نے انگلینڈ کو4وکٹ سے ہرادیا

وارم اپ میچ،پاکستان نے انگلینڈ کو4وکٹ سے ہرادیا
سڈنی .....ورلڈ کپ کرکٹ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نےانگلینڈ کو4وکٹ سے شکست دے دی،مصباح الحق 91رنزاور عمر اکمل 65رنزکی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے250رنز کا ہدف حاصل کیا،خاص طور پرکپتان مصباح الحق کی کیپٹن اننگ نے پاکستان کی جیت میں اہم کر دار ادا کیا۔وارم اپ میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان کو ابتدا میں ہی اس وقت کامیابی ملی جب احسان عادل نے دوسرے ہی اوور میں معین علی کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ صرف 4رنز بناسکے۔ہیلس اور بیلنس نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 69رنز بناکر ٹیم کو سہارا دیا، اس موقع پر ہیلس 31 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔بیلنس نے 57رنز کی اننگز کھیلی۔جو روٹس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85رنز بنائے۔ یوںانگلش ٹیم مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر250رنز بناسکی۔یاسر شاہ نے 3، سہیل خان نے 2جبکہ احسان عادل ، وہاب ریاض اور شاہد آفریدی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا 2رنز کے مجموعے پر ناصر جمشید ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ بھی احمد شہزاد کی صورت میں صرف دس رنز پر گر گئی،78رنز تک پاکستان کے چار بیٹسمین پویلین لوٹ چکے تھے اس موقع پر کپتان مصباح الحق اور عمر اکمل نے133رنز کی پارٹنر شپ قاءم کی اور پاکستان کو فتح کے بالکل قریب کر دیا تاہم اس موقع پر عمر اکمل65رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے لیکن کپتان مصباح الحق فتح کے حصول تک کریز پرڈٹے ررہے۔انگلینڈ کی جانب سے براڈ،اینڈرسن،کرس جارڈن اور ٹریڈویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :