01 مئی ، 2012
فیصل آباد . . . فیصل آباد میں شہریوں نے ایک چور کو پکڑ کر تشدد کیا اور گلی میں زنجیر سے باندھ دیا۔ اطلا ع ملنے پر پولیس ملزم کو ساتھ لے گئی۔فیصل آباد کے علاقے افغان آباد کے ایک مکان میں چوری کرنے والے شخص کو شہریوں نے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ چور کو گلی میں زنجیر سے باندھ دیا گیا جو آتے جاتے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ کسی شہری کی اطلاع پر پولیس اہل کار وہاں پہنچے اور چور کو لے جانے لگے۔۔ تاہم پولیس کی گاڑی نے اسٹارٹ ہونے سے انکار کردیا جسے گلی کے بچوں نے دھکا لگا کر اسٹارٹ کرنے میں مدد دی۔