پاکستان
01 مئی ، 2012

کوئٹہ میں فائرنگ سے مسجد کا موذن جاں بحق

کوئٹہ . . .. . کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسجد کے موذن کو قتل کردیا۔کوئٹہ پولیس کے مطابق فقیر محمد روڈ سے ملحق جامع مسجد رشیدیہ کے موذن قاری عظیم اپنے گھر سے قریبی دکان کی طرف جا رہے تھے۔ اس دوران موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ قاری عظیم اسپتال پہنچائے جانے سے پہلے ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :