01 مئی ، 2012
میرپورساکرو. .. .سندھ کے علاقے میرپور ساکرو کے ایک گاوٴں میں وڈیرے نے پرائمری اسکول کی عمارت سڑک تعمیرکرنے والے مزدوروں کے حوالے کردی۔ اسکول اب کسی لیبر کیمپ کا منظر پیش کررہا ہے۔میر پور ساکرو کے گاوٴں جاموٹ حسین خاص خیلی میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں سڑک تعمیر کرنے والے مزدوروں نے ڈیرہ ڈال لیا ہے۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ گاوٴں کے وڈیرے نے اسکول ان کے حوالے کیا ہے اور وہ 15 دن سے یہاں رہ رہے ہیں۔ مزدوروں کے ڈیرہ ڈالنے کے بعد بچوں نے اسکول آنا چھوڑدیا ہے۔ صورت حال یہ ہے کہ اسکول کے اندر اور باہر جگہ جگہ ٹوکریاں ، کدالیں ، بستر اور کھانے پکانے کا سامان بکھرا پڑا ہے۔