01 مئی ، 2012
لاہور. . . . لاہور میں رشتے کے تنازع پر جواں سال خاتون نے عمارت کی منزل سے چھلانگ لگا دی، امدادی ٹیموں نے ز خمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق بیس سالہ سمیرا نے چند روز قبل رمضان نامی شخص سے پسند کی شادی کی جس پر اسکے گھروالے ناراض ہوگئے۔ سمیرا کے کزن مصطفٰی نے سمیرا اور اسکے اہلخانہ کو صلح کے لئے ایک شادی ہال میں بلایاجہاں صلح کی بجائے جھگڑا ہوگیا۔ سمیر ا نے دلبرداشتہ ہوکرعمارت کے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی اورشدید زخمی ہوگئی۔ اسے زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔