25 جنوری ، 2012
اسلو…این جی ٹی…فٹ بال کے میدان کا بغور جائزہ لیا جائے تو دونوں مد مقابل ٹیموں کے گیارہ،گیارہ کھلاڑی ایک ہی گیند کے پیچھے بھاگتے نظر آتے ہیں،یہ تو فٹ بال کھیلنے کے عام اصول و ضوابط ہیں لیکن ناروے نے تو فٹ بال کے میدان میں بھی جدت اور انوکھا پن متعارف کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔جہاں پہلے میدان میں صرف ایک ہی فٹ بال نظر آتی تھی وہیں اب پلاسٹک کی گیند نما ببل پہنے کئی کھلاڑی بھی نظر آتے ہیں بس فرق اتنا ہے کہ اس گیند کو کِک نہیں لگائی جاسکتی ورنہ فاؤل کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔