دنیا
01 مئی ، 2012

دنیامیں بیروزگاروں کی تعداد20 کروڑسے بڑھنے کا خدشہ

دنیامیں بیروزگاروں کی تعداد20 کروڑسے بڑھنے کا خدشہ

جنیوا. . . .انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں سال دنیا بھر میں بے روزگار افراد کی تعداد 20کروڑ سے بڑھ جائے گی۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی ورلڈ آف ورک رپورٹ 2012 میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر کفایت شعاری اور سادگی کے اقدامات اور لیبر مارکیٹ کی اصلاحات کے سبب نوکریاں ختم ہورہی ہیں اور جاب مارکیٹ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سال دنیا بھرمیں بے روزگاروں کی تعداد 20 کروڑ 20 لاکھ افرادتک پہنچ سکتی ہے جو 2011 کی نسبت 60 لاکھ زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سال بے روزگاروں کی تعداد میں مزید 50 لاکھ افراد کے اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :