12 فروری ، 2015
ملبیرن .....آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کےکپتان مائیکل کلارک مکمل صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں، وہ میگا ایونٹ میں انگلینڈ کیخلاف پہلا میچ نہیںکھیل سکیںگے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لہمین کے مطابق مائیکل کلارک ہیمسٹرنگ انجری سے پوری طرح چھٹکارا نہیں پاسکےہیں،کلارک نے بدھ کو متحدہ عرب امارات کیخلاف ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں شرکت ضرور کی تھی لیکن ابھی اُن کی انجری پوری طرح ٹھیک نہیں ہوئی ہے، ہفتے کو ورلڈ کپ کے افتتاحی روز آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہے لیکن مائیکل کلارک میچ کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔ توقع ہے کہ 33سالہ کھلاڑی 21 فروری کو برسبین میں بنگلادیش کیخلاف دوسرے میچ میں ایکشن میں دکھائی دینگے۔