کھیل
12 فروری ، 2015

ورلڈ کپ سے محمد حفیظ کی وطن واپسی معمہ بن گئی

ورلڈ کپ سے محمد حفیظ کی وطن واپسی معمہ بن گئی

لاہور.........ورلڈ کپ سے پہلےان فٹ ہوکر واپس آنے والے اوپنر محمد حفیظ کی وطن واپسی معمہ بن گئی۔محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میں دوہفتے میں فٹ ہوجاتا لیکن ٹور سلیکشن کمیٹی نے ناصر جمشید کو بلا کر مجھے واپس بجھوادیا، ٹیم سے باہر کرنے کا ذمہ دار کون ہے ، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انجری دو ہفتے میں ٹھیک ہوجانی تھی، ٹور سلیکشن کمیٹی نے متبادل بلانے کا فیصلہ کر لیا، جو ماننا پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 فروری کو دوسرے ون ڈے میچ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے،جو دو ہفتے کے حساب سے 17 فروری کو فٹ ہوجاتے، یعنی صرف بھارت کا میچ نہیں کھیل پاتے۔ محمد حفیظ کو 6 فروری کو برسبین میں بائیو مکینک ٹیسٹ کے لئے بھی جانا تھا۔ پنڈلی میں تکلیف کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ نے محمد حفیظ کا بائیو مکینک ٹیسٹ ملتوی کیا۔

مزید خبریں :