دنیا
13 فروری ، 2015

روم میں 10 ہزار پولیس اہلکار وں کاکم تنخواہوں کیخلاف احتجاج

 روم میں 10 ہزار پولیس اہلکار وں کاکم تنخواہوں کیخلاف احتجاج

روم .......اٹلی کے دارالحکومت روم میں ملک بھر سے 10 ہزار پولیس اہلکار جمع ہوئے اور کم تنخواہوں کے خلاف بھر پور احتجاج کیا۔روم میں جمع ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سے بیشتر کا تعلق میونسپل پولیس سے تھا۔انھوں نے تنخواہوں میں اضافے اور پولیس نظام میں اصلاحات کے لیے بھرپور نعرے بازی کی۔ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ان پولیس والوں نے امید ظاہر کی کہ عوام ان کے جائزمطالبات کو تسلیم کرے گی۔مظاہرے میں شریک پولیس اہلکاروں کا تعلق اٹلی کے مختلف شہروں سے تھا۔

مزید خبریں :