انٹرٹینمنٹ
13 فروری ، 2015

انعام گھر پلس، آج شام ساڑھے سات بجے، صرف جیو پر

انعام گھر پلس، آج شام ساڑھے سات بجے، صرف جیو پر

کراچی.........انتظار کی گھڑیاں بالآخر اختتام کو پہنچیں اور آج شام7:30 پرڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی میزبانی میں جیو سے ایشیاکے سب سے بڑے تفریحی اور انعامات سے بھر پور فیملی شو ”انعام گھرپلس“ کا آغاز ہورہاہے۔جس میں نت نئے گیمز اور ہلکے پھلکے سوالات پربیش قیمت انعامات دیے جائیں گے ۔انعام گھر پلس ایک ایسے اچھوتے سفر کی شروعات ہے جس کی راہ میں بہت سے دلچسپ موڑ آئیں گے اور منزل پر پہنچنے والے کی زندگی میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔ تاریخ ساز گیم شو کے لیے ایسا شاندار سیٹ تیار کیا گیا ہے جس کا ہر گوشہ فن کا نادرو نایاب نمونہ ہے۔شاندار اور رنگارنگ افتتاحی تقریب سے اِس عظیم الشان شو کا آغاز ہو گا اور اِس مرتبہ صرف کاریں اور موٹر سائیکلز ہی نہیں بلکہ نولکھاہارسمیت لاکھوں روپے کے نقد انعامات بھی دیے جائیں گے ،جہیز کی وجہ سے شادی میں تاخیر کا سامنا کرنے والی خواتین کو جہیز اور بے گھروں کو گھر مل جائے گا اس کے علاوہ بھی ایسے کئی انعامات ہوں گے جو اس سے قبل کسی شو میں نہیں دیے گئے اور یہ انعامات ہاتھوں ہاتھ دیے جائیں گے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کاکہناہے کہ انعام گھرپلس میڈیامیں مقبولیت کی نئی تاریخ رقم کردے گا اورانعامات کی ایسی بھرمار آج تک کسی شو میں نہیں ہوئی ہوگی جوآج سے ہونے جا رہی ہے ۔”انعام گھرپلس“ میں ہر پاکستانی کو اپنی قسمت بدلنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا سنہری موقع ملے گاجن میں ذہنی آزمائش کے مقابلوں کے علاوہ نت نئے گیمز شامل ہیں جو اس سے پہلے کسی شو میں پیش نہیں کیے گئے۔ہر پاکستان ان مقابلوں میں شرکت کرکے قیمتی انعامات جیتنے اور اپنی قسمت بدلنے کا خواہش مند ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اس موقع سے کون خوش نصیب فائدہ اٹھاتا ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ہمیشہ انفرادیت کو اہمیت دی ہے یہی وجہ ہے کہ اِن کے کریڈٹ پر لاتعداد ایسے پروگرامز ہیں جنہیں لوگ آج تک بھول نہیں پائے جس کی ایک اور نمایاں مثال ”صبح پاکستان“ کی شکل میں پیش کیاجانے والا مارننگ شو ہے جس نے کامیابی اور مقبولیت کے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیاہے اور ناظرین کا پسندیدہ ترین مارننگ شو بن گیاہے بلکہ اسے ٹرینڈ سیٹربھی قرار دیا جارہاہے۔ میڈیاکے غیرجانبدار تجزیہ نگاروں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ماضی کی شاندار روایات کے امین ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اس مرتبہ بھی ناظرین کی توقعات اور دنیا بھر میں مقیم اپنے کروڑوں مداحوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے اوراُس حیران کن پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے جس کے لیے وہ مشہور ہیں یہی وجہ ہے کہ آج رات سے شروع ہونے والے ”انعام گھرپلس“ میں ناظرین کی دلچسپی عروج پر ہے اور ہر شخص”انعام گھرپلس“میں شرکت کے لیے بے قرار ہے۔

مزید خبریں :