دنیا
13 فروری ، 2015

گجرات میں مندر سے مودی کی مورتی ہٹادی گئی

گجرات میں مندر سے مودی کی مورتی ہٹادی گئی

نئی دہلی.......بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کچھ لوگوں کے نزدیک دیوتا کا روپ دھار گئے ہیں ۔ گجرات میں ان کے چاہنے والوں نے مندر بناکر ان کی پوجا شروع کردی۔تاہم نریندر مودی کی جانب سے ناپسندیدگی کے بعد مورتی ہٹادی گئی ہے ۔ گجرات کے شہر راج کوٹ میں بی جے پی یوتھ ونگ کے صدر شنکر پٹیل کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے حامی اس جگہ نریندر مودی کی تصاویر رکھ کر گذشتہ 11 سال سے عبادت کر رہے ہیں۔ اب ان کی ایک مورتی بنواکر مندر میں رکھی تھی جس کا افتتاح 15 فروری کو ہونا تھا ۔تاہم نریندر مودی کی جانب سے اس عمل پر ناپسندیدگی کے باعث مورتی ہٹادی گئی ہے اور مندر بھی ختم کردیا جائے گا ۔ مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس خبر سے ذاتی طور پر بہت دلبرداشتہ ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ ان کے نام سے مندر نہ بنایا جائے ۔

مزید خبریں :