13 فروری ، 2015
بنگلور ......بھارت کےشہر بنگلور کے قریب ایکسپریس ٹرین کی نو بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔حادثے میں 8افراد ہلاک اور15 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق حادثہ صبح پیش آیااور ریاست تامل ناڈواور کرناٹکا کی سرحد پر بنگلور شہر سے 45کلومیٹرکےفاصلے پرٹرین کی نو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا فوری طور پرحادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔