کھیل
13 فروری ، 2015

ایڈیلیڈ: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے نماز جمعہ ادا کی

ایڈیلیڈ: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے نماز جمعہ ادا کی

ایڈیلیڈ....... پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں پہلا میچ اتوار کو بھارت سے کھیلے گی۔آج اس نے ایڈیلیڈ کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جہاں ٹیم کی جیت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاح تو کل ہو رہا ہےلیکن سب کو انتظار ہے پاک، بھارت ٹاکرے کا۔یہ مقابلہ ہوگا ایڈیلیڈ میں جہاں کی جامع مسجد میں پاکستانی کھلاڑیوں نےنماز جمعہ ادا کی۔ جس کے بعد پاکستانی ٹیم کیلئے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی اور خصوصاًبھارت کے خلاف کامیابی کے لیے دُعا کرائی گئی۔پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے درمیان پاکر مداحوں نے ان کےساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

مزید خبریں :