دنیا
13 فروری ، 2015

امریکی سینیٹ نے ایشٹن کارٹر کو وزیر دفاع بنانے کی منظوری دے دی

امریکی سینیٹ نے ایشٹن کارٹر کو وزیر دفاع بنانے کی منظوری دے دی

واشنگٹن.........امریکی سینیٹ نے ایشٹن کارٹر کو وزیر دفاع بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔امریکی سینیٹ میں رائے شماری کے دوران ایشٹن کارٹر کی بطور وزیر دفاع تعیناتی کے حق میں 93 اور مخالفت میں صرف 5 ووٹ ڈالے گئے۔ ایشٹن کارٹر بارک اوباما کی صدارت کے آخری دو برسوں میں داعش کے خلاف جنگ کی نگرانی کریں گے۔امریکی صدر بارک اوباما نے ایشٹن کارٹر کی بطور وزیر دفاع منظوری کا خیر مقدم کیا ہے، صدر اوباما نے چک ہیگل کے استعفے کے بعد ایشٹن کارٹر کو وزیر دفاع نامزد کیا تھا ۔

مزید خبریں :