14 فروری ، 2015
ڈیلس......زاہد اختر خانزادہ /نمائندہ خصوصی...... نارتھ کیرولینا یونیورسٹی کیمپس میں مبینہ دہشت گرد کی جانب سے 3نوجوان مسلمان طلبہ و طالبات کو ان کے سروںپر گولیاں مارکر ہلاک کردینے والے واقعہ کے بعد امریکاکی ریاست ٹیکساس کے دو شہروں آرلنگٹن ار ڈینٹن کی یونیورسٹیوں میں مقامی لوگوں کی جانب سے حجاب پہنے والی یونیورسٹی طالبات کو دھمکیاں دینے اور ان پر اسلحہ تاننے کے دو واقعات سامنے آئے ہیں جس میں سے ایک واقعہ پولیس نے اپنی رپورٹ میں درج کیا ہے جو کہ یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن میں پیش آیا ہے جس میں مسلمان طالبہ نے رپورٹ میںبتایا ہے کہ دوران کیمپس سفر کے دوران ایک گاڑی میںبیٹھے شخص نے اس کا پیچھا کیا اور جب اس نے اپنی گاڑی پارکنگ میں پارک کی تو اس شخص نے گاڑی ان کی گاڑی کے پیچھے پارک کی اور ان پر اسلحہ لہراتے ہوئے دھمکی دی کہ یہ ملک چھوڑ دو، اس طرح ایک دوسرے واقعے میں ایک نوجوان نے طالبہ کو کہا کہ تم اپنے ملک واپس جائو یا پھر نارتھ کیرولینا چلی جائو کیونکہ وہ لوگ جانتے ہیں کہ تم لوگوںسے کس طرح کا برتائو کیا جائے۔