پاکستان
01 مئی ، 2012

وزیراعظم کا کم از کم اجرت8ہزار روپے کرنے کا اعلان

وزیراعظم کا کم از کم اجرت8ہزار روپے کرنے کا اعلان

اسلام آباد… وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے مزدوروں کی کم ازکم تنخواہ 7 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار کرنے کا اعلان کیا ہے،جبکہ مزدوروں کی پنشن میں بھی 30 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں مزدوروں کے عالمی دن پر منعقدہ تقریب میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کی جماعت ہے، اور اس جماعت نے مزدوروں سے کیے گئے وعدے پورے کیے لیکن جب پیپلز پارٹی کی حکومت جاتی ہے تو استحصالی طبقہ مزدروں کے حقوق غضب کرلیتا ہے۔۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کم ازکم تنخواہ 7 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار ماہوار کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی بیٹیوں کی شادی کیلیے گرانٹ70 سے بڑھاکرلاکھ روپے ، ای او بی آئی سے کم از کم پنشن 1500 سے بڑھا کر 2000 کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پی ٹی سی ایل اور سی ڈی اے کے ملازمین کو مستقل کرنیکا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وفات پانیوالے ملازمین کو ورکرزویلفیئرفنڈ سے3سے5لاکھ دیے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی بیٹیوں کی شادی کے لیے 50 ہزار سے بڑھا کر70 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان چھوٹے اداروں میں جہاں 5 سے زائدملازمین کام کررہے ہونگے وہاں پنشن کی سہولت دی گئی ہے۔

مزید خبریں :