01 مئی ، 2012
گلگت… پاک چین سرحد ہر سال کی طرح 4 ماہ بند رہنے کے بعد آج سے کھول دی گئی ہے، تاہم پاکستان کسٹم کی غفلت کے باعث بس چین کے لئے روانہ نہ ہوسکی۔ پاک چین سرحد ہر سال کی طرح 4 ماہ بند رہنے کے بعد آج صبح سے ہر قسم کی تجارتی اور سیاحتی سرگرمیوں کے لئے کھول دی گئی، پروگرام کے مطابق آج چین سے مسافروں کو لیکر پہلی بس پاکستان کے علاقے سوست کے لئے روانہ ہوگئی مگر پاکستان کسٹم اور اینٹی ناکوٹکس فورس کا عملہ اب تک سوست نہ پہنچنے کے باعث پاکستان سے مسافر بس چین کے لئے روانہ نہیں ہوسکی ہے، جس کی وجہ سے مسافر سوست میں انتظار ہی کرتے رہ گئے، اس موقع پر سوست میں مسافرو، چینی انجینئرز اور چین جانیوالے تاجروں نے کسٹم حکام کی غفلت اور کوتاہی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔