25 جنوری ، 2012
نیویارک…این جی ٹی… ایک امریکی شخص نے اسپتال میں بسترِ مرگ پر پڑی اپنی منگیتر سے شادی کرکے محبت کی نئی مثال قائم کردی ہے۔26سالہ یہ لڑکی عام لڑکیوں کی طرح بناؤ سنگھار کر کے چرچ میں شادی کی خواہشمند تھی لیکن برین اور بریسٹ کینسر جیسے ا مراض میں مبتلا ہو نے کے باعث اس کی زندگی ایک بستر تک محدود ہو کر رہ گئی۔دن بہ دن اس کی ابتر حالت کو دیکھتے ہوئے اس کے منگیتر نے اسپتال میں ہی شادی کر نے کا فیصلہ کیا جہاں عزیز واقارب کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر ز اور میڈیکل اسٹاف نے بھی شرکت کرکے اس تقریب کوخاص بنادیا ۔ وہیل چیئر پر بیٹھی اس دلہن نے ہاتھ میں لگی ڈرپ کے ساتھ ان خوشگوار لمحات کو اسپتال میں گزارا اور شادی کے بندھن میں منسلک ہو کر یہ ثابت کر دیا کہ محبت اور جنگ میں ہر چیز جائز ہوتی ہے۔