16 فروری ، 2015
کوئٹہ........ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد نور مسکان زئی پر حملے کے خلاف وکلا کی جانب سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ بلوچستان بار ایسو سی ایشن سمیت دیگر وکلا تنظیموں کی اپیل پر کی جارہی ہے۔ اس موقع پر وکلا کی جانب سے کوئٹہ اور تربت سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں وکلا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ وکلا عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لے رہے ہیں اور اعلی اور ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے ہیں۔ وکلا رہنماؤں نے جسٹس محمد نور مسکان زئی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ جسٹس محمد نور مسکان زئی کے قافلے پر 2روز قبل نوشکی کے نواحی علاقے ریکو میں بم سے حملہ کیا گیا تھا ۔