16 فروری ، 2015
نئی.......سری لنکا کے نئے صدر پہلے غیر ملکی دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں۔سری لنکا کے نو منتخب صدر میتھری پالا سری سینا بھارت کے چار روزہ دورے پر نئی دلی پہنچ گئے ہیں۔اپنے دورے کے دوران وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ان کے دورہ بھارت کو اہمیت کی نظر سے دیکھا جارہا ہے کیونکہ سری لنکن صدر نے برسر اقتدار آتے ہی گزشتہ حکومت اور چین کے درمیان ہونے والے بہت سے معاہدوں پر نظر ثانی کا حکم دیا ہے ۔ اس کے علاوہ سری سینا نے ملک کے شمالی حصے کو خودمختاری دینے کا بھی وعدہ کیا تھا جہاں تامل اکثریتی آبادی ہے اور اس سلسلے میں سابق وزیر اعظم راجاپاکسے نے بھارت سے معاہدہ بھی کیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں کیا۔سری لنکن حکومت کے مطابق،، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مارچ کے دوسرے ہفتے میں سری لنکا کا دورہ کریں گے۔