دنیا
01 مئی ، 2012

میانمار:با ن کی مون کی آنگ سانگ سوچی سے ملاقات

میانمار:با ن کی مون کی آنگ سانگ سوچی سے ملاقات

ینگون …اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے میانمار میں جمہوریت کی حامی رہنما آنگ سان سوچی کی پارلیمنٹ سے بائیکاٹ کرنے پر سراہا۔ ینگون میں جمہوریت کی علامت سمجھی جانے والی میانمار کی نوبل انعام یافتہ اپوزیشن لیڈر آنگ سان سوچی سے ملاقات کی۔انہوں نے سوچی کے پارلیمنٹ میں حلف نہ اٹھانے کوسراہا۔بان کی مون نے کہا اپنے لوگوں کے لیے ایسا فیصلہ یقینا مشکل تھا، سوچی نے لچکداری کامظاہرہ کرتے ہوئے صحیح رہنما ہونے کا حق ادا کیا ہے۔2009ء میں ان کے سابق دورہ میانمار کے دوران اس وقت کی فوجی حکومت نے انہیں سوچی سے ملنے کی اجازت نہیں دی تھی، جو اْن دنوں اپنے گھر پر نظر بند تھیں۔ بان کی مون نے میانمار کے صدر تھین سین کے ساتھ ملاقات کی تھی۔صدر تھین سین نے اپنے مہمان بان کی مون کا دارالحکومت نیپ یادیو میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ پر استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔

مزید خبریں :