16 فروری ، 2015
اسلام آباد ........اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کے باعث سردی کی شدت پھر بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق بارش کا سلسلہ ایک ہفتے تک وقفے وقفے سےجاری رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباداور راولپنڈی میں صبح سویرے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا۔ گزشتہ کئی روز سے مری میں جاری برف باری کے بعد جو ہوا چلی تو وہ بھی بڑی ٹھنڈی تھی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش ایک ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے۔