17 فروری ، 2015
لاہور......پولیس لائنز لاہور کے قریب زوردار دھماکا ہو اہے جس کے نتیجہ میںکم از کم 4افراد جاںبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ دھماکے کی آواز میلوں دور تک سنی گئی اور دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میںنصب کیا گیا ،دھماکے سے 4گاڑیوں میں آگ لگ گئی جن سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں،دھماکے میں متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ۔واقعے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں ،پولیس نے جائے حادثہ کو شامیانے لگا کر بند کر دیا ہے اورشواہد حاصل کئے جا رہے ہیں۔امدادی کارکنان نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور جاںبحق اور زخمی افراد کو میو اور گنگا رام اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔