17 فروری ، 2015
لاہور......آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ پولیس لائنز تھا ، تاہم ناکامی پر اس نے خود کو مارکیٹ میں پول کے قریب خود کو اڑالیا، دھماکے کی جگہ کا دورہ کرنے کے بعد آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نےکہا کہ خود کش دھماکا 12 بجکر 36 منٹ پر پولیس لائن کے باہر ہوا،حملے میں 5 افراد جاں بحق، 25 زخمی ہوئے ،خود کش حملے میں 5 سے 8 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔