دلچسپ و عجیب
18 فروری ، 2015

مریخ کی مجوزہ کالونی کیلئے دنیا بھر سے 100 شہری منتخب

مریخ کی مجوزہ کالونی کیلئے دنیا بھر سے 100 شہری منتخب

کوپن ہیگن ......مریخ پر بنائی جانے والی مجوزہ کالونی کے لیے دنیا بھر سے 100 شہریوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے ۔ لیکن مریخ تک ان کا یہ سفر یک طرفہ ہی ہوگا،واپسی کا کوئی امکان نہیں ۔ زمین پر رہتے رہتے بوریت کا شکار ہوگئے ؟ ۔کیا مریخ پر رہنا پسند کریں گے؟۔دنیا بھر سے ایسے 2 لاکھ سے زائد افراد نے زمین کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ کر جانے کیلئے درخواستیں بھیجیں ۔ یہ درخواستیں کوپن ہیگن کی ایک کمپنی نے طلب کی تھیں ، مگر ان میں سے 100 افراد کو منتخب کیا گیا، جنہیں ہمیشہ کے لئے اوپر۔ یعنی مریخ پر بنائی جانے والی انسانی کالونی میں بھیجا جائے گا ۔یہ ون وے ٹرپ ہوگا۔ یعنی۔ سرخ سیارے پر جانے والے وہاں جاکر کھائینگے، پئیں گے موج اڑائینگے۔ لیکن واپس نہیں آئینگے۔ ہاں شاید زمین کی طرف دیکھ کر ، ہمیں ہاتھ ضرور ہلائینگے۔

مزید خبریں :