01 مئی ، 2012
اسلام آباد…وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا وفاق کیخلاف لانگ مارچ بغاوت کے زمرے میں آتاہے،ایک انٹرویو کے دوران وزیراعظم نے توہین عدالت کیس کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہو ئے ان کہنا تھا کہ میں اڈیالہ جیل جانے کو تیار تھا ،جیل جانے کیلئے اپنا سامان لے کرآیا تھا ،عدالت نے تیسری بارجو بلایا اسوقت تفصیلی فیصلہ آجانا چاہیے تھا ،عدالت نے 3باربلایا، اب بھی بلایا تو جاوٴں گا۔سزا 32 سیکنڈز نہیں بلکہ 5یا6سیکنڈز کی تھی۔حکومت چھوڑنے کی بات اسوقت کی تھی جب وکیل نہیں کیا تھا۔وزیراعظم کو 248 ون کے تحت استثنا حاصل ہوتا ہے۔ابھی تو تفصیلی فیصلہ نہیں آیا اس کے بعد کوئی بات ہو سکتی ہے۔سوئس عدالتوں کو خط نہ لکھنا میرا حق تھا،مجھے وزارت قانون سے جو سفارشات ملیں ان پر عمل کیا،ہم نے سزا کے باوجود بھی نواز شریف کا پورا احترام کیا۔