کھیل
21 فروری ، 2015

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کرائسٹ چرچ......پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت لی ہے اور فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج پاکستانی شاہین کالی آندھی سے مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم میںتبدیلی کرتے ہوئے یاسر شاہ کی جگہ ناصر جمشید کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم پہلے بولنگ کرے گی۔ قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ آج کےمیچ میں کامیابی انتہائی اہم ہے۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن کا کہنا ہے کہ ہمارا تمام تر فوکس آج کا میچ جیتنے پر ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور کیمارروچ کی جگہ سلیمان بین کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :