25 فروری ، 2015
برسبین....... کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کے سلسلے میں آج آیئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گا ۔ دونوں ٹیموں نے اب تک ایک ایک میچ کھیلا ہے، آیئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے ہرا کر 2 پوائنٹ حاصل کرچکے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات کا اب تک کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔