25 فروری ، 2015
برسبین.....ورلڈ کپ کرکٹ میںمتحدہ عرب امارات نے آئرلینڈ کو جیت کیلئے 279 رنز کا ہدف دیا ہے۔برسبین میں کھیلے جارہے پول ’بی‘ کے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 278رنز بنائے۔شیمان انور نے شاندار سنچری اسکور کی، ون ڈے کیریئر میں یہ ان کی پہلی سنچری ہے۔وہ 127گیندوں پر 106رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔امجد علی 45اور امجد جاوید 42رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔دونوں ٹیموں نے اب تک ایک، ایک میچ کھیلا ہے،آئرلینڈ نے ایک میچ جیت کر 2پوائنٹس حاصل کیے ہوئے ہیں جبکہ یو اے ای کا اس وقت کوئی پوائنٹ نہیں۔