کاروبار
02 مئی ، 2012

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 88پیسے اضافہ کردیا گیا، اطلاق فوری ہوگا

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 88پیسے اضافہ کردیا گیا، اطلاق فوری ہوگا

اسلام آباد … بجلی کی قیمت میں 12 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، وزارت پانی و بجلی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت 88 پیسے بڑھادی، اطلاق پورے ملک میں اور فوری طور پر ہوگا۔ وزارت پانی و بجلی حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فرنس آئل کی قیمتیں بڑھنے کے باعث بجلی کی قیمت میں 12 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جس کا اطلاق ملک بھر میں اور فوری طور پر ہوگا۔ حکام کے مطابق بجلی کی قیمت فی یونٹ 88 پیسے بڑھائی گئی ہے تاہم 100 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین قیمتوں میں 12 فیصد اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مزید خبریں :