پاکستان
26 فروری ، 2015

تربت کے علاقے مند میں ایف سی کی کارروائی ،3مغوی بازیاب

تربت کے علاقے مند میں ایف سی  کی  کارروائی ،3مغوی بازیاب

تربت .......بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے تین مغویوں کو بازیاب کرالیا، تاہم کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی۔ترجمان ایف سی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کیچ کے نواحی علاقے مند میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران ان مکان سے تاوان کے لئے اغواء کئے گئے تین افراد بازیاب کو کرالئےگئے۔ تینوں افراد کا تعلق کراچی اور گوادر سے ہے۔ترجمان کے مطابق مغویوں سے جبری کام بھی لیا جاتا تھا۔کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے،تاہم اغواء کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :