پاکستان
26 فروری ، 2015

لاہور جنرل اسپتال کی چھت سے گرنے والی پانچ سالہ بچی جاں بحق

لاہور جنرل اسپتال کی چھت سے گرنے والی پانچ سالہ بچی جاں بحق

لاہور........لاہور جنرل اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث چھت سے گرنے والی پانچ سالہ بچی دم توڑ گئی۔ ورثاءکا ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج اور انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔ورثاء نے الزام لگایا کہ مریدکے کی رہائشی ان کی کی پانچ سالہ بچی مہک شہزادی گزشتہ روز گھر کی چھت سے گر گئی تھی جسے سر پر چوٹ لگنے کے باعث جنرل اسپتال علاج کے لیے لایا گیا تھا۔اسپتال میں مریضہ کو دیکھنے کے لیے نہ تو کوئی ڈاکٹر آیا اور نہ ہی کسی نے اسے چیک کیا جس کے باعث ان کی بچی دم توڑ گئی۔ورثاء نے ڈاکٹروں کے غفلت برتنے کے خلاف اسپتال کے باہر احتجاج کیا اور وزیر اعلی پنجاب سے واقعہ کی تحقیقات اور انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔جبکہ ڈی ایم ایس جنرل اسپتال معین نواز کا کہنا تھا کہ بچی کو پوری ٹریٹمنٹ دی گئی تھی مگر سر کی ہڈی پر گہری چوٹ آنے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکی۔

مزید خبریں :