پاکستان
26 فروری ، 2015

وزیراعظم مشاورت کیلئے اے پی سی طلب کرسکتے ہیں، سعد رفیق

وزیراعظم مشاورت کیلئے اے پی سی طلب کرسکتے ہیں، سعد رفیق

لاہور.........وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امکان ہے کہ وزیر اعظم سینیٹ انتخابات کے لیے آئینی ترمیم کے معاملے پر مشاورت کے لیے سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کرسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر سعد رفیق نے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ سے ملاقات کے دوران یہ بات کہی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ ان کی جماعت حکومت سے تعاون کرے گی۔

مزید خبریں :