پاکستان
26 فروری ، 2015

سینیٹ انتخابات میں بیلٹ کے ذریعے ہی ووٹنگ ہونی چاہیے، خورشید شاہ

سینیٹ انتخابات میں بیلٹ کے ذریعے ہی ووٹنگ ہونی چاہیے، خورشید شاہ

پنوں عاقل.........قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہاتھ اٹھا کر نہیں بیلٹ کے ذریعے ووٹنگ ہونی چاہیے، ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے جو آئینی ترمیم کی بات کررہے ہیں، انہیں اپنے اراکین سے خطرہ ہے۔ پنوں عاقل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں ایم این اے اور ایم پی اے کی 4کروڑ کی بولی لگتی ہے، جانوروں کی طرح اراکین اسمبلی کو فروخت کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 21ویں ترمیم میں مدارس کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات ہیں انہیں دور کیا جائے تو وہ راضی ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :