26 فروری ، 2015
کراچی.........وزیراعظم نواز شریف نے آنجہانی بھگوان داس کی بیوہ سےان کے گھر جا کر تعزیت کی اور دلی دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کراچی میں ایک روزہ دورے کے دوران آنجہانی جسٹس رانا بھگوان داس کے انتقال پر ان کی بیوہ اور بچوں سے تعزیت کرنے ان کے گھر پہنچے۔وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر خواجہ آصف، اور مشاہداللہ بھی تھے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اہل خانہ سے گفتگو کے دوران کہا کہ بھگوان داس قانون پسند، سچے اور ایماندار جج تھے،انہوں نے چیئرمین ایف پی سی کے طور اہم خدمات انجام دیں۔ وزیراعظم نے رانا بھگوان داس کے اہل خانہ کو صبرکی تلقین کی۔