26 فروری ، 2015
کراچی........چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ کا کہنا ہے کہ غیر تصدیق شدہ سموں کی تصدیق کے لیے پی ٹی اے نے مزید مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے، صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن کے لیے کہا جائے گا۔ چیرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ تمام سمیں آج رات 12 بجے بند نہیں ہوں گی،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مقامی موبائل نمبر جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک کروڑ سم بلاک کر دی گئی ہیں،سموں کی تصدیق کےلیے دوسرا مرحلہ دو سے تین ہفتے چلے گا،صارفین کو چاہیےایس ایم ایس ملتے ہی سم رجسٹریشن کروائیں،جن سمز کی تصدیق نہیں ہو رہی اُن کیلئے طریقے پر کام کیا جا رہا ہے،اگر بند سم اپنے نام پر نہیں کی گئی تو وہ کسی اور کو دیدی جائے گی۔