پاکستان
26 فروری ، 2015

کراچی میں وزیراعظم کا قافلہ 60 سے زیادہ گاڑیوں پر مشتمل تھا

کراچی میں وزیراعظم کا قافلہ 60 سے زیادہ گاڑیوں پر مشتمل تھا

کراچی.........وزیراعظم تجارتی نمائش کا افتتاح کرنے کراچی آئے، تو شاہراہوں پر اُن کے قافلے میں شامل گاڑیوں کی نمائش لگ گئی،ایک، دو، تین، چار، گنتی شروع ہوئی تو ہندسوں کے بریک فیل اور گننے والوں کی آنکھیں تھک گئیں۔وی آئی پی موومنٹ گاڑیوں کا نا ختم ہونے والا قافلہ ایک، دو، تین، چار، پانچ، چھ، چالیس تک گنتی گننے کے بعد وائس اوور دینے والا آگے کہے گا،گنتے گنتے کیمرے کی آنکھ ہی نہیں، بلکہ ہم بھی تھک گئے ورنہ وزیراعظم کے قافلے میں گاڑیوں کی تعداد 60 سے بھی زائد تھی۔وزیراعظم کا قافلہ جہاں جہاں سے گزرا، وہاں ٹریفک کو آدھا گھنٹہ پہلے ہی روک دیا گیا تھا،یوں ایکسپو سینٹر کی اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام رہا جس سے شہری پریشان ہوئے۔

مزید خبریں :