پاکستان
26 فروری ، 2015

صفائی مہم پورے سال جاری رہے گی، وزیر بلدیات سندھ

صفائی مہم پورے سال جاری رہے گی، وزیر بلدیات سندھ

کراچی........وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہےکہ صفائی مہم صرف ایک ہفتے نہیں بلکہ پورے سال جاری رہے گی،پارکوں کے اطراف تجاوزات کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ صفائی مہم کے دوران کراچی میں ٹریفک لائن بنانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آئی آئی چندری گر روڈ پر پبلک ٹوائلٹ بھی بنائے جائیں گے جن کی صفائی ستھرائی کی ذمہ داری کے ایم سی کی ہوگی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ لیاری جاکر خود صفائی مہم کا آغاز کریں گے،حکومت نے شکایتی مرکز قائم کردیا ہے اور عوام 1339 پر اپنے علاقے میں صفائی کے حوالے سے شکایات درج کراسکتے ہیں۔

مزید خبریں :