پاکستان
26 فروری ، 2015

عرب امارات میں زير حراست عزیر بلوچ کے 2 پاکستان شناختی کارڈ

عرب امارات میں زير حراست عزیر بلوچ کے 2 پاکستان شناختی کارڈ

دبئی.........متحدہ عرب امارات میں زير حراست لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ نے پاکستان کے دو دو شناختی کارڈ بنوا رکھے تھے، جیو نیوز نے عزیر بلوچ کے دونوں شناختی کارڈز کی نقول حاصل کرلی ہیں۔عزیر بلوچ، بندہ ایک لیکن شناختی کارڈ دو، دونوں پر شناختی کارڈ نمبر بھی الگ الگ، دونوں میں تاریخ پیدائش کا بھی فرق، لیکن لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ نے کس شناختی کارڈ پر پاسپورٹ بنوایا اورکس پاسپورٹ پر ملک سے باہر نکلے، اس کی بھی تفتیش ہوگی۔ جیو نیوز نے ذرائع سے عزیر بلوچ کے دونوں شناختی کارڈ حاصل کرلیے ہیں، ان میں ایک شناختی کارڈ کا نمبر 42301-0772942-1ہے۔ یہاں پر عزیر بلوچ کی تاریخ پیدائش 10اکتوبر 1973ءہے اور یہ شناختی کارڈ 30ستمبر 2013ءکو ایکسپائر ہوچکا ہے، جبکہ دوسرے شناختی کارڈ کا نمبر 42301-4918417-1 ہے، اس میں عزیر بلوچ کی تاریخ پیدائش 10اکتوبر 1977ءہے اور اس شناختی کارڈ کی تاریخ تنسیخ 31مئی 2005ءہے۔

مزید خبریں :