27 فروری ، 2015
مستونگ ....... ایف سی نےمستونگ آر سی ڈی شاہراہ پر کارروائی کےدوران مختلف کوچز اور ٹرالر سے بھاری مقدار میں اسمگل کی جانےوالی اشیا برآمد کر لیں۔ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی نے مستونگ کےعلاقے میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مختلف مسافر کوچ اور ایک ٹرالر کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں اسمگل کی جانےوالی اشیا برآمد کرلیں۔اِن اشیا میں کپڑا، ٹائر، چائے، گٹکہ، سگریٹ، ایل ای ڈی ٹی وی اور گاڑیوں کے پارٹس شامل ہیں۔سامان براستہ مستونگ کوئٹہ سے کراچی اسمگل کیاجارہاتھا۔