27 فروری ، 2015
پشاور..........پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی کے ملازمین نے مطالبات کے حق میں پیسکو ہیڈکوارٹر میں ہڑتال کردی ہے۔ ملازمین نے ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی کال پر پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ملازمین نے مطالبات کے حق میں ہیڈکوارٹر کی تالا بندی کر رکھی ہے ۔ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ انہیں اپ گریڈیشن، چالیس فی صد ہارڈ ایریا الاؤنس اور سال میں دو بونس دیئے جائیں۔ پیسکو ملازمین نے کہا کہ دفاتر میں آج کوئی کام نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات کے حق میں صوبہ بھر میں احتجاج جاری ہے۔ پیسکو ملازمین نے ہیڈکوارٹر سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔