27 فروری ، 2015
ڈھاکہ........بنگلہ دیشی حکام کے ناروا سلوک کے پیش نظر پی آئی اے نے ڈھاکہ کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے ۔ پروازیں دس دن تک بند ررہے گی۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق بنگلہ دیشی حکام کے ناروا سلوک کے سبب ڈھاکہ میں تعینات پی آئی اے کا عملہ سخت خوف زدہ ہے ۔ جس کی وجہ سے ڈھاکہ کیلئے معمول کے مطابق پروازیں چلانا ممکن نہیں رہا ہے ۔ اس صورتحال میں پی آئی اے انتظامیہ نے بنگلہ دیش کی لئے پروازیں دس دن تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، ترجمان کے مطابق بنگلہ دیش کیلئے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ سیکورٹی کی صورتحال دیکھ کیا جائے گا۔بنگلہ دیشی حکام نے پی آئی اے پر سونا اور کرنسی اسمگلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے ڈھاکہ میں تعینات اسٹیشن منیجر علی عباس پر تشدد کے علاوہ ان کے گھر اور پی آئی اے کے طیارے پر بھی چھاپہ مارا تھا۔۔ ذرائع کے مطابق ڈھاکا میں پی آئی اے کے عملے کے ساتھ جو کچھ ہوا۔وہ بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت کے پاکستان کے خلاف منفی رویئے کا تسلسل ہے۔