27 فروری ، 2015
شاہ ......نوابشاہ کے قریب بوچھیری روڈ پر تیز رفتار کوچ نے 70 سے زائد بھیڑوں کو کچل کر ہلاک کردیا ہے، پولیس نے کوچ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق نوابشاہ کے قریب کچی چودگی اسٹاپ پر روڈ کراس کرنے والی سو سے زائد بھیڑوں پر کراچی سے پنجاب جانے والی تیز رفتار کوچ چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد بھیڑیں ہلاک جبکہ چروایا عبدالجمید سمیت کئی بھیڑیں زخمی ہوگئیں۔ چرواہے عبدالجمید زہری کا کہنا تھا کہ میں اپنی بھیڑوں کو روڈ کراس کرارہا تھا تو اچانک تیز رفتار کوچ نے میری بھیڑوں کو چل دیا۔ عبدالمجید کا کہنا تھا کہ میری ایک بھیڑ 15 سے 20 ہزار روپے کی تھی اور میری 70 بھیڑیں مرنے پر لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ، میرے گھر کی روزی روٹی کا سبب یہ بھیڑیں ہی تھیں ۔ بالوجاقبا پولیس اسٹیشن کی پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔